تازہ ترین
شہری کا معیاری وقت کے تعین کیلئے عدالت سے رجوع

شہری کا معیاری وقت کے تعین کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور: (06 مارچ 2019) ملک کے مختلف اداروں میں معیاری وقت کے تعین کیلئے شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق ہر شخص اور ادارے کی گھڑیوں میں سیکنڈز اور ملی سیکنڈز کا فرق ہے۔

لاہور کے شہری نے ملک میں معیاری وقت کے تعین کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک میں رائج اسٹینڈرڈ ٹائم کیا ہے کسی کو معلوم نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہر شخص اور ادارے کی گھڑیوں میں فرق پایا جاتا ہے، ہر شخص اور ادارے کی گھڑیوں میں سیکنڈز اور ملی سیکنڈز کا فرق ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیشنل فزیکل اینڈ سٹینڈرڈ لیبارٹری معیاری وقت کی تشہیر کی پابند ہے۔ عدالت مک میں یکساں معیاری وقت کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔

Comments are closed.

Scroll To Top