تازہ ترین
شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹائر جلا کر چوک کچہری بلاک

شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹائر جلا کر چوک کچہری بلاک

ملتان:(09 نومبر 2018) شہریوں نے مطالبات کے حق میں اور پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہری نے ٹائر جلا کر چوک کچہری بلاک کردیا۔

چوک کچہری پر شہریوں کی جانب سے پولیس تھانہ صدر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 26 لاکھ کا فراڈ کرنے والے ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کر رہی۔ عبدالرحمن، بلال اور فیاض نے 26 لاکھ کا فراڈ کیا مگر ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کی پشت پنائی حاصل ہے۔

مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے چوک کچہری کو ٹائر جلا کر بلاک کیے رکھا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

قومی بچت اسکیم کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا انکشاف

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top