تازہ ترین
شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز: سرکاری وکیل نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز: سرکاری وکیل نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور: (14 دسمبر 2018) ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سرکاری وکیل نے جواب دینے کیلئے مہلت مانگ لی ہے۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے دس جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کرپشن کے الزام میں گرفتار ہیں اور انہوں نے قوم کو دھوکا دیا۔ کرپٹ حکمرانوں کو پروڈکشن آرڈر کے ذریعے تحفظ دینا غیر قانونی اقدام ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

سرکاری وکیل نے پروڈکشن آرڈر کے خلاف پٹیشن پر جواب دینے کیلئے مہلت مانگ لی۔ جس پر عدالت نے 10 جنوری تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غلط ہے، فواد چوہدری

حکومت شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر رضامند

 

Comments are closed.

Scroll To Top