تازہ ترین
شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، ایم آر آئی رپورٹ

شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، ایم آر آئی رپورٹ

اسلام آباد ( 02جنوری، 2019)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کمر کی تکلیف اور طبی معائنے کا معاملہ پر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہروں کی ہڈی میں خرابی کے باعث کمر میں درد کی شکایت سامنے آئی ہے۔پمز کا میڈیکل بورڈ کل شہباز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرزکی جانب سے مہروں میں درد کیلئے میڈیسن کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیا جاسکتا ہے۔

ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گذشتہ رات ایم آر آئی کیلئے پمز اسپتال لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے؛

نوازشریف کی جانب سے اپیل دائر، سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا

 

سندھ حکومت تجاوزات نہیں جو گرادی جائے، مولا بخش چانڈیو

Comments are closed.

Scroll To Top