تازہ ترین
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ تحریک انصاف نے نہیں بنایا، شاہ محمود قریشی

شہباز شریف کے خلاف مقدمہ تحریک انصاف نے نہیں بنایا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (08 اکتوبر 2018) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔ بدقسمتی سے احتساب کو سیاسی انتقام کا رنگ دیا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ پارلیمنٹ پر اس مسئلے میں بات کی جائے تاکہ اس کیس کے دونوں رخ عوام اور میڈیا کے سامنے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کوشش رہی ہے کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں، بھارت ہمیشہ مذاکرات سے کتراتا ہے۔ بے جی پی کو اگلا الیکشن دکھائی دے رہا ہے اس لیے وہ بات چیت نہیں کر رہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نارمل چینل کارآمد ہے تو بیک ڈور چینل کی ضرورت نہیں۔ سابقہ حکومت کا ساڑھے چار سال نہ فرنٹ چینل تھا اور نہ ہی کوئی بیک چینل تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کی پیشرفت کو سراہا تھا۔ زلمے زاد خلیل امریکی وفد کے ہمراہ بھی آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے معاملات 17 سال کی کہانی ہے۔ خارجہ پالیسی کے محاذ پر حکمت عملی بنتی اور تبدیل ہوتی رہی۔ اوبامہ انتظامیہ اور صدر ٹرمپ نے بھی افغان معاملات پر حکمت عملی پر نظرثانی کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج افغانستان کے مسئلے پر امریکہ اور پاکستان کے مؤقف میں یکسانیت ہے۔ ہم نے گستاخانہ خاکے، کشمیر اور دہشتگردی کے مسئلے پر اپنا بہترین مؤقف پیش کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا مؤقف اس زبان میں پیش کیا جو پاکستان کے لوگ سمجھتے ہیں۔ ہم نے پاکستان کا مؤثر نقطہ نظر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ محمود کے ساتھ ملاقات مثبت رہی،جان بولٹن

شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکا کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top