تازہ ترین
شہباز شریف کی گرفتاری خلاف قانون ہے، ملک محمد احمد خان

شہباز شریف کی گرفتاری خلاف قانون ہے، ملک محمد احمد خان

لاہور: (11 اکتوبر 2018) سابق ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری خلاف قانون ہے۔ آئی جی پنجاب کے تبادلے کو الیکشن کمیشن نے اپنے اختیار کے تحت روکا۔ حکومت قانون اور آئین سے بالاتر ہوکر اپنی خواہشات کے تابع اقدامات اٹھا رہی ہے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما ملک محمد احمد نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سراسر انتقامی کارروائی ہے۔ جمہوریت کی خاطر دھاندلی زدہ الیکشن کو بھی تسلیم کیا، مگر حکومت کی جانب سے انتقامی سیاست جاری رہی تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی پولیس کے دعوے دار حکومت نے آئی جی پنجاب کی ٹرانسفر پر حکومت نے سیاسی مداخلت کی۔ حکومت کے کونسے احکامات ہیں جو آئی جی پنجاب نہیں مان رہے؟ یا پہلے طاہر خان کی بطور آئی جی تعیناتی کے دوران رولز کیوں نہیں دیکھا گیا؟انہوں نے کہا کہ پہلے تو صرف ڈی پی او پاکپتن کا مسئلہ تھا لیکن اب تو آئی جی پنجاب کا ایشو بھی کھڑا کردیا۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے اسپیکر کے اختیار استعمال کرتے ہوئے بیانات دیئے۔ حکومت کے وزراء نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو کرنا ہے بلاامتیاز اور سیاسی مداخلت کے بغیر کریں۔

یہ بھی پڑھیے

احتساب عدالت کا شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی دھرنے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top