تازہ ترین
شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

شہباز شریف کی گرفتاری: لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

لاہور:(10اکتوبر، 2018)صدر مسلم لیگ نون کی گرفتاری پر اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی گیٹ کے سامنے لگی تمام رکاوٹوں کو ہٹادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع کرانے کے باوجود اجلاس طلب نہ کرنے پر مسلم لیگ نون کے اراکین کا اسمبلی کے باہر شدید احتجاج جاری ہے، اراکین اسمبلی نے شہباز شریف کی گرفتاری پر سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر اسمبلی احاطے میں داخلے کی کوشش کی اور بعض اراکین رکاوٹیں عبور کرکے اسمبلی کے گیٹ تک پہنچ چکے ہیں۔

احتجاج کے دوران مسلم لیگ نون کے اراکین اسمبلی نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، جبکہ ن لیگ کے اراکین نے خاردار تاریں بھی ہٹا دیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف آج سہ پہر اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلایا گیا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ سیمنٹ کی بوریوں اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کردیا گیا۔اسمبلی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن سے قبل ہی سولہ اکتوبر کے بجٹ اجلاس کی تاریخ فائنل ہوچکی تھی،ایسے میں اپوزیشن کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن کی کوئی قانونی حثیت نہیں رہی ہے۔

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top