تازہ ترین
شہباز شریف کی پارٹی کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

شہباز شریف کی پارٹی کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (09 نومبر 2018) صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ محنتی، پُرخلوص اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام شعبوں کو مربوط انداز میں توسیع دی جائے۔صدر مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کو ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں گے۔ تنظیم نو سے پارٹی میں ایک نئی روح پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، شہباز شریف

نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، نیب کیسز پر مشاورت

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top