تازہ ترین
شہباز شریف کی ساراوان ہاؤس آمد، سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت

شہباز شریف کی ساراوان ہاؤس آمد، سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت

کوئٹہ: (15 جولائی 2018) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ساراوان ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنماسراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ مستونگ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہم شہداء اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شفاف الیکشن کا انعقاد سب سے بڑی ضرورت ہے اور اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے توملک کانقصان ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کو باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور پنجاب کی نگراں حکومت پی ٹی آئی کی حمایت نہ کرے۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ عمران خان کے ساتھ پارٹی ترجمان نعیم الحق اور عون چوہدری وہ سی ایم ایچ میں مستونگ خودکش بم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے گئے۔

پی ٹی آئی سربراہ زخمیوں کی عیادت کےبعد بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر دفتر پہنچے جہاں انھوں نے سراج رئیسانی کی شہادت پر پارٹی رہنماؤں سے تعزیت کی اور مستونگ سانحے میں دیگر شہداءکے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر عمران خان کاکہناتھا کہ دشمن کامقصد الیکشن کو ملتوی کرانا ہےجبکہ سانحہ مستونگ اے پی ایس سانحہ کے بعد ملک میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ:عمران خان کی مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم کی کوئٹہ آمد: شہید سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت

 

Comments are closed.

Scroll To Top