تازہ ترین
شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غلط ہے، فواد چوہدری

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غلط ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک: (13 دسمبر 2018) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غلط ہے۔ حکومت اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہو گئی ہے۔

ابتک نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ بادل نخواستہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کس طرح نوازشریف کے دور کا آڈٹ کریں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم صرف 5 سال وقت گزارنے نہیں آئے۔ ہم پاکستان کو بدلنے آئے ہیں۔ میڈیا میں تنقید ہو رہی ہے کہ پارلیمنٹ کام نہیں کر رہی ہے، اسی وجہ سے یہ مجبورا یہ فیصلہ کیا گیا۔این آر او کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مراد سعید اپوزیشن کے این آر او مانگنے کے حوالے سے درست کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عوام دس سال کی لوٹ مار کا حساب چاہتے ہیں، فواد چوہدری

نواز اور زرداری سیاست سے آؤٹ ہوگئے، فواد چوہدری

 

Comments are closed.

Scroll To Top