تازہ ترین
شہباز شریف پی ایم ایل ن کی انتخابی  مہم کا آغاز کرنے کل کراچی پہنچیں گے

شہباز شریف پی ایم ایل ن کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کل کراچی پہنچیں گے

لاہور(24جون، 2018)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلیے وہ دو روزہ دورہ پر کل کراچی پہنچیں گے۔

شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کراچی سے شروع کرنے کے فیصلہ کی روشنی میں مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت نے شہباز شریف کے دورہ کراچی کا پروگرام طے کرلیا گیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

شیڈول کے مطابق شہبازشریف 2 روزہ دورہ پر کل کراچی پہنچیں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے ۔

شہباز شریف پہلے روز دوپہر میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے جس کے بعد مفتاح اسماعیل شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس کے بعد وہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ ان کے حلقہ کا دورہ کریں گے ۔

رات 9 بجے اپنے حلقہ این اے 249 کا دورہ کریں گے اور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف رات کراچی میں ہی قیام کریں گے، منگل کو شہباز شریف اشتیاق بیگ کے ہمراہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے،جس کے بعد وہ مشاہد حسین سید کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف قیصر احمد شیخ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے اور ظہرانہ میں شریک ہوں گے ۔ سہ پہر 3 بجے شہباز شریف خواتین ارکان سے ملاقات کریں گے،اسی روز شام میں شہباز شریف لیاری اور ملیر کا خصوصی دورہ کریں گے۔ شہباز شریف رات کو واپس لاہور روانہ ہوجائیں گے ۔

گذشتہ روز پی ایم ایل ن نے پنجاب بھرمیں انتخابات کےلیے  پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔

پی ایم ایل ن کے اعلان کے مطابق خواجہ آصف این اے 73سیالکوٹ، احسن اقبال این اے 78نارووال، مریم نواز این اے 127 لاہور اور خواجہ سعد رفیق این اے 131 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔

شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازلاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 اورصوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 146  سے جبکہ مریم نوازاین اے 127 اور صوبائی نشست پی پی 73 لاہورسے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

این اے 106 فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ کو (ن) لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔این اے 108 فیصل آباد سے عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

ذرائع کے مطابق این اے 123 سے ملک ریاض، این اے 125 سے ملک پرویز اور  این اے 126 سے مہر اشتیاق امیدوار ہوں گے۔

ذرائع نےبتایا کہ این اے 128 پر روحیل اصغر، این اے 129 پر سہیل شوکت بٹ، این اے 130 پر خواجہ احمد حسان، این اے 132 سے شہبازشریف اور این اے 133 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میدان میں اتریں گے جب کہ این اے 134 سے رانا مبشر، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 136 سے افضل کھوکھر الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبا ز شریف نے لندن سے لاہور پہنچتے ہی اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا جس میں پار ٹی کے سینئر رہنماؤں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ ، غلام دستگیر خان سمیت دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس میں غیر متنازعہ حلقوں پر امیدواروں کا اعلان مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے؛

شہباز شریف باضابطہ پی ایم ایل ن کے پارٹی صدر منتخب

پی ایم ایل ن 33نشستوں کے ساتھ ایوان بالاکی سب سے بڑی جماعت بن گئی

Comments are closed.

Scroll To Top