تازہ ترین
شہباز شریف باضابطہ پی ایم ایل ن کے پارٹی صدر منتخب

شہباز شریف باضابطہ پی ایم ایل ن کے پارٹی صدر منتخب

اسلام آباد(13مارچ،2018) پاکستان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب کر لیا ہے۔

شہباز شریف بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہوئے۔بطور صدر پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے پہلا خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہو گا ۔انھوں نے کہا نواز شریف قائد تھے،ہیں اور رہیں گے ۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا زرداری اور نیازی کیسی بھی جعل سازی کر لیں یہ دونوں مل کر بھی بھاری نہیں ہو سکتے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماء شریک ہوئے ۔

مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بطور پارٹی صدر انتخاب کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ صدر منتخب ہونے پر ان کے بھائی اور سابق صدر مسلم لیگ نواز شریف نے انھیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیے:

مسلم لیگ کے منشور سے پاکستان ایک روشن ملک کے طور پر ابھرا، مریم اورنگزیب

این اے 120 ہی نہیں  پورا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے، شہباز شریف

Comments are closed.

Scroll To Top