تازہ ترین
 شہباز شریف اور مریم نواز کی قائد (ن) لیگ سے ملاقات

 شہباز شریف اور مریم نواز کی قائد (ن) لیگ سے ملاقات

لاہور:(16 فروری 2019) جناح اسپتال لاہور میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے شہباز شریف اور مریم نواز نے ملاقات کی ہے،مریم نواز کا کہنا ہے کہ انشااللہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے بعد مریم نواز ، شہباز شریف اور نواز شریف نے ایک ساتھ کھانا کھایا، کھانا مریم نواز اپنے ساتھ گھر سے لیکر آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت پارٹی امور زیر بحث آئے، اس موقع پر شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) سے ان کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

اس سے قبل جناح اسپتال آمد کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف کو کارڈیک ہسپتالمنتقل کیا جائے، نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لانا چاہیے تھا لیکن انہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مگرظلم کی رات کو آخر کار ختم ہونا ہی ہے اور وہ انشاءاللہ جلدختم ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top