تازہ ترین
شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دے دیا

شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد: (18 ستمبر 2018) حزب اختلاف کے مرکزی رہنماؤں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

شہبازشریف کاکہناتھا پارلیمانی کمیشن میرے مطالبہ پربناہے جواچھی بات ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ حکومت نے دھاندلی نظرانداز کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن اپنی حکمت عملی تیارکرے گی۔ اسلام آبادسے دیکھتے ہیں یہ رپورٹ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن میرے مطالبے پر بنا ہے جو اچھی بات ہے۔ اب ٹی او آر بنائے جائیں گے جن میں تحقیقات کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر نہ ڈرتی تو اپوزیشن کے مطالبات پر حامی نہ بھرتی۔ حکومت نے دھاندلی نظرانداز کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن اپنی حکمت عملی تیار کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ہو جس کی چیئرمین شِپ اپوزیشن کے پاس ہو۔ ہم مشترکہ کمیشن کے ذریعے دھاندلی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شہبازشریف کا حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

کالا باغ ڈیم پر صوبوں کو اعتراضات ہیں، بلاول بھٹو

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top