تازہ ترین
شہبازشریف کاوزیراعظم کو خط، نوازشریف سے تضحیک آمیزاورغیرمہذب سلوک کیا گیا

شہبازشریف کاوزیراعظم کو خط، نوازشریف سے تضحیک آمیزاورغیرمہذب سلوک کیا گیا

اسلام آباد: (14 اگست 2018) شہبازشریف کانگراں وزیراعظم جسٹس ناصرالملک کوخط۔ نوازشریف کی نیب عدالت پیشی پرغیرمہذب اور تضحیک آمیزسلوک کیاگیا۔ نوازشریف ایک سیاسی قیدی ہیں۔شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت میں پیش کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم جسٹس ناصرالملک کو خط میں لکھا ہے کہ نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر غیر مہذب اور تضحیک آمیز سلوک کیا گیا۔ حکام کی جانب سے نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں دہشتگردوں کی طرح لا کر ان کی تذلیل کی گئی ۔ نواز شریف ایک سیاسی قیدی ہیں ان سے ایسا رویہ تعصب کی عکاسی کرتا ہے ۔ ایسے نامناسب رویے کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومت سے نازیبا سلوک کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ جانبدارانہ اور غیر شفاف ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top