تازہ ترین
شمالی کوریا امریکی صدر سے ملاقات کیلئے اب بھی پُر امید

شمالی کوریا امریکی صدر سے ملاقات کیلئے اب بھی پُر امید

ویب ڈیسک:(25 مئی 2018) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن امریکا کی جانب سے سربراہ ملاقات کی منسوخی کے اعلان کے باوجود کسی بھی وقت اس ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اعلیٰ عہدیدار کم کئے گوان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں قیام امن اور استحکام کیلئے امریکا سے کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت دوبارہ ملاقات کرنے کو تیار ہیں۔دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں تعطل ختم ہو سکتا ہے جس کیلئے شمالی کوریا پُر امید ہے۔

تاہم شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی جانب سے ملاقات کی منسوخی کے حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن غالب امکان ہے کہ وہ اب بھی مذاکرات کے دوبارہ انعقاد کیلئے بیک ٹو ڈور رابطے میں مصروف ہیں۔جس کیلئے سفارت کاروں کو اہم ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں لیکن امریکا اپنی شرائط سے پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی

لیبیا: بن غازی میں بم دھماکہ،7 افراد ہلاک،10 زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top