تازہ ترین
شمالی ، جنوبی کوریا سرحد پر نوفلائی زون:معاہدے کی امریکا کی جانب سے مخالفت

شمالی ، جنوبی کوریا سرحد پر نوفلائی زون:معاہدے کی امریکا کی جانب سے مخالفت

واشنگٹن (19اکتوبر، 2018) امریکا نے اس بین الکوریائی معاہدے کی مخالفت کی ہے جس کے تحت دونوں ملک اپنی سرحد پر نوفلائی زون قائم کرینگے۔

جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق ممنوعہ فضائی علاقہ امریکہ کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس کی وجہ سے فضائی مشقوں میں رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اس علاقے میں اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے مشرق میں فضائی پروازوں کیلئے عسکری حد بندی سے چالیس کلومیٹر شمالاً جنوباً اور مغرب میں بیس کلومیٹر تک توسیع کر دی جائے گی ۔یہ منصوبہ جنوبی کوریا اور اس کے اعلیٰ اتحادی ملک کے درمیان اختلاف کی تازہ ترین علامت ہے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے اس سمجھوتے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ تاہم اس نے کہا ہے کہ محکمہ دفاع عسکری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

افغانستان میں امریکی کمانڈر فائرنگ حملے میں محفوظ رہے

Comments are closed.

Scroll To Top