تازہ ترین
شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب ترین پاکستانی بیٹسمین بن گئے

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب ترین پاکستانی بیٹسمین بن گئے

لاہور (14 ستمبر 2017) پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 39 رنز بنائے۔ سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے عمراکمل کے 1690 رنز کاریکارڈ توڑ دیا۔

ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے 23 گیندوں پر 39 رنز 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے بنائے جس کے بعد 88 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے رنز 1702 ہوگئے اور وہ پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بن گئے۔

شعیب ملک نے عمر اکمل کے 1690 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب ملک 88 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 22 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 28.36کی اوسط سے 1702 رنز 5 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کئے۔ ان کا بہترین اسکور 75 رنز اور اسٹرائیک ریٹ 116ہے۔

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 143 چوکے اور 39 چھکے رسید کئے۔ انہوں نے 39 کیچز بھی لئے۔ آف اسپن بولنگ سے انہوں نے 25 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 7 رنز کے عوض 2 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ سابق کیویز کپتان برینڈن مک کلم کے نام ہے جنہوں نے 2140 رنز بنائے۔ سری لنکا کے سابق اوپنر تلکارتنے دلشن 1879 رنز کے ساتھ دوسرے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 1830 رنز کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل 1806 رنز کے ساتھ چوتھے اور افغانستان کے محمد شہزاد 1779 رنز کے ساتھ پانچویں بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

چیمپیئنز ٹرافی کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، شعیب ملک

شعیب ملک مسلسل چھ چیمپئنزٹرافی کھلینے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر

Comments are closed.

Scroll To Top