تازہ ترین
شعیب ملک نے بچے کی پیدائش کے حوالے سے وضاحت کردی

شعیب ملک نے بچے کی پیدائش کے حوالے سے وضاحت کردی

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(15 اکتوبر 2018) قومی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

ایشیاء کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد شعیب ملک ان دنوں بھارتی شہر حیدر آباد میں اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں۔ کسی بھی وقت انہیں والد بننے کی خوشخبری مل سکتی ہے۔

شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے مداح بے تابی سے ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں، اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاکر سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی نیوز گردش کررہی ہیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سابق کپتان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے والی ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں اور اس کے لیے سلیکشن کمیٹی 18 یا 19 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرنے جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شعیب ملک نے ان میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میرا بچہ نہ پاکستانی ہوگا اور نہ ہی بھارتی، شعیب ملک

شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا مذاق کا نشانہ بن گئیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top