تازہ ترین
شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش خوش آئند ہے، فواد چوہدری

شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش خوش آئند ہے، فواد چوہدری

لاہور: (14 فروری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کا نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرنا خوش آئند ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہ ڈالنے پر احسن اقبال کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ عمران خان، پرویز خٹک یا کوئی دوسرا بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اگر پی ٹی آئی غلط کرے تو وہ بھی جوابدہ ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں حکومت رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ نیب طاقتور لوگوں کا احتساب کرے گی تو کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایم کیو ایم کی طرح کئی حصوں میں بٹ جائے گی اور نواز شریف کا مستقبل بھی بانی ایم کیو ایم جیسا ہی ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موروثی سیاست ہوتی تو علی ترین کو والد کی جگہ پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنا دیا جاتا۔ ضمنی الیکشن سے واضح ہوگیا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت صرف خالی اکثریت کا نام نہیں، قانونی کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں جبکہ ملک کے اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جنہیں نیب نے طلب کرلیا ہے۔

شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا خط

اس سے قبل نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا۔ نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے یہ شخصیات بیرون ملک فرار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا وزات داخلہ کو خط

خواجہ آصف ملک کیلئے بڑا سیکیورٹی رسک ہیں، فواد چوہدری

 

Comments are closed.

Scroll To Top