تازہ ترین
شریف خاندان کیخلاف مزید تین ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع

شریف خاندان کیخلاف مزید تین ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) نیب نے العزیزیہ اسٹیل، ہل میٹل اور ایون فیلڈ پراپرٹی سے متعلق تینوں ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرادیئے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف تین رنفرنس جمع کرادیئے گئے، ریفرنسز میں عدالت کی جانب سےعائد اعتراضات دور کئے گئے ہیں۔ ریفرنسز میں نوازشریف اوران کے بچوں کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ریفرنسز نیب کے افسر محبوب عالم چشتی نے جمع کرائے، احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز منظور بھی کر لئے ہیں۔ نیب کی جانب سے جمع کرائے ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل، ہل میٹل اور ایون فیلڈ پراپرٹی سے متعلق ہیں۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر کئے گئے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی تھی، سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 19 ستمبر کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے

فلیگ شپ ریفرنس: سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کو نوٹس جاری

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے نیب کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں جمع

Comments are closed.

Scroll To Top