تازہ ترین
شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، خورشید شاہ

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، خورشید شاہ

اسلام آباد: (14 فروری 2018) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نیب کے حکم پر عمل کرتے ہوئے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزرات داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر وزارت داخلہ نے عمل نہ کیا تو شرجیل میمن کو آزاد کرنا پڑے گا اور نام ای سی ایل سے ہٹانا پڑے گا۔ قانون کے تحت سب کے ساتھ برابر سلوک کیا جانا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر عملدرآمد میں نواز شریف بڑی رکاوٹ تھے۔ نواز شریف نے میمو اسکینڈل میں میثاق جمہوریت کا مذاق اڑایا۔ پھر بھی 2014ء میں مسلم لیگ (ن) پر مشکل وقت آیا تو پیپلزپارٹی ساتھ کھڑی ہوئی۔خورشید شاہ نے مزید کہا ہے کہ ملک میں امن ہو، عوام کا راج، پارلیمنٹ اور جمہوریت چلنی چاہیے۔ ادارے اپنا کام کریں، کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہ کے۔

شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کا خط

اس سے قبل نیب نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا۔ نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے یہ شخصیات بیرون ملک فرار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب کا وزات داخلہ کو خط

شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش خوش آئند ہے، فواد چوہدری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top