تازہ ترین
شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

کراچی: (18جنوری 2018) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کےخلاف پونے چھ ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیر اطلاعات شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم انعام اکبر کو طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، انعام اکبر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل طبعیت ناساز ہے اور وہ سترہ جنوری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس موقع پر عدالت نے نیب کی جانب سے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ کیا جانے والے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست کو مسترد کردیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اورپارٹی پالیسی نےملک کو بڑے سانحات سے بچایا ہے ، سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے بہتر پولیس سندھ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد

کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد

Comments are closed.

Scroll To Top