تازہ ترین
شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

کراچی: (18جنوری 2018) سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اس سے قبل 9 جنوری کو کراچی کی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

شرجیل میمن کے وکلا نے نیب کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیب قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اب آپ کا اختیار ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کریں یا ختم۔ نیب نے توہین عدالت کی ہے، یہ ہمارا نہیں اس کورٹ کے وقار کا معاملہ ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کیا قیامت آرہی تھی کہ ایک شخص جو باہر سے خود آیا اس کو گرفتار کیا گیا۔ نیب والے دو منٹ صبر کر سکتے تھے؟ میرا موکل تو خود اس عدالت میں آکر خود کو پیش کرنا چاہتے تھے۔

اس موقع پر منصور راجپوت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اہلکاروں نے لکھا ہے کہ منصور راجپوت کو پاسپورٹ آفس کے قریب سے گرفتار کیا گیا، مگر ٹی وی چینلز کے فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ نیب کے افسر آصف رضا نے ایک اٹھارہ گریڈ کے افسر کو گریبان سے پکڑ ا یہ کون سا طریقہ ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ نیب نے کوئی توہین عدالت نہیں کی، افسران نے عدالتی احکامات پر عمل کیا۔ عدالت میں بہت بڑا مجمع تھا، پتہ نہیں چل رہا تھا کہ یہ سب کون ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کی سماعت اور فیصلہ 18 جنوری تک محفوظ کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد

 

Comments are closed.

Scroll To Top