تازہ ترین
شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ دو برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ دو برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:(12 اکتوبر 2018) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روزکاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 880 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم یہ بہتری لمحاتی ثابت ہوئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 38000 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔ اس مرحلہ پر بازار حصص نے گذشتہ دو برس کی کم ترین سطح کو چھوا۔اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 992 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37 ہزار 405 کی سطح تک گری جبکہ 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں نکلنے والی 48 معدنیات پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی تیاری

وفاقی حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top