تازہ ترین
شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیر اعظم سے ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق

شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیر اعظم سے ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: (11 اکتوبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک وزیراعظم کوہر رسول زادا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اور تاجک وزیراعظم کی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی، بین الاقوامی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کےکونسل آف ہیڈزکے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کاتجارت اورسرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے خطاب میں علاقائی تعاون کیلئے وزیر اعظم کے ویژن سے آگاہ کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کونسل کا 17واں اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو ہوگا جس میں شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کے خلاف مقدمہ تحریک انصاف نے نہیں بنایا، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود کے ساتھ ملاقات مثبت رہی،جان بولٹن

 

Comments are closed.

Scroll To Top