تازہ ترین
شاہ رخ خان کی سالگرہ، مداحوں کو فلم زیرو کے ٹریلر کا تحفہ

شاہ رخ خان کی سالگرہ، مداحوں کو فلم زیرو کے ٹریلر کا تحفہ

نئی دہلی:(03 نومبر 2018) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم زیرو کا ٹریلر ریلیز کرکے مداحوں کو تحفہ دے دیا۔

بالی ووڈ میں بادشاہ کے نام سے شہرت پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور کافی عرصے سے وہ کوئی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم زیرو کو ان کے فلمی کیرئیر میں کافی اہمیت دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا میں آج کل ان کی نئی فلم کے چرچے ہیں جس کا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر پرستاروں کو اپنی فلم زیرو کے ٹریلر کا تحفہ دیں گے۔ شائقین بے چینی سے ان کی سالگرہ کاانتظار کررہے تھے اور طویل انتظار کے بعد آج کنگ خان نے اپنی فلم زیرو کا ٹریلر جاری کردیا۔

دوسری جانب ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ان کےچاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔گذشتہ رات کنگ خان نے اپنے گھر کے باہر موجود مداحوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور رات کوہی اپنی اہلیہ اور گھر والوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا جشن منایا۔ کنگ خان کی سالگرہ پر مداحوں کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

بالی ووڈ اداکار عامرخان فلم کا معاوضہ نہیں لیتے

Comments are closed.

Scroll To Top