تازہ ترین
شاہ رخ خان کی جانب سے دلیپ کمار کی عیادت

شاہ رخ خان کی جانب سے دلیپ کمار کی عیادت

ممبئی: (17 اگست 2017) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سینئر اداکار دلیپ  کمار کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔ دلیپ کمار کئی روز اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد حال ہی میں گھر واپس آئے ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان مشہور اداکار دلیپ کمار کی عیادت کیلئے ان کے گھر گئے۔ انہوں نے دلیپ کمار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ دلپ کمار میرے آئیڈیل ہیرو ہیں۔ میں نے کافی مرتبہ ان کی نقل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن میں ان جیسا انداز نہیں اپنا سکا۔ دلیپ کمار فلم انڈسٹری کی سب سے اہم بنیاد ہیں اور ان کے فن کیلئے متعدد ایوارڈز بھی کم ہیں۔

اس موقع پر دلیپ کمار نے اپنی اور شاہ رخ خان کی تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر بھی کیں۔

سائرہ بانو نے شاہ رخ خان کو منہ بولا بیٹا قرار دیا اور دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے اپنے پیغام میں کہا کہ منہ بولے بیٹے نے آج دلیپ کمار صاحب سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے

دلیپ کمار اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ یامی گوتم اپنی آنکھیں عطیہ کریں گی

 

Comments are closed.

Scroll To Top