تازہ ترین
شاہین ایئر کو فروخت کرنے کا معاملہ، سعودی شہزادے کے ساتھ مالی معاملات طے

شاہین ایئر کو فروخت کرنے کا معاملہ، سعودی شہزادے کے ساتھ مالی معاملات طے

کراچی:(08 نومبر 2018) شاہین ایئر کی فروخت کے حوالے سے سعودی شہزادے کے ساتھ مالی معاملات طے پاگئے ہیں۔ ترجمان شاہین ایئر کے مطابق اس بارے میں بہت جلد بذریعہ پریس کانفرس آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان شاہین اہیر کے مطابق شاہین ایئر کی فروخت کے حوالے سے سعودی شہزادے کے ساتھ مالی معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بارے میں بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر، حکومتی اداروں کے بقایاجات اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا اولین ترجیح ہے۔ انویسٹمنٹ پلان کے تحت پہلے مرحلے میں سب کلیئر کیا جائے گا۔ مشکل مراحل سے نکلنے کا موقع دینے پر سی اے اے اور ایف بی آر کے مشکور ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد شاہین ایئر کی پروازیں دوبارہ فضاؤں میں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

وفاقی کابینہ نے اکیس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top