تازہ ترین
شاہزیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی ضمانت پر رہا ہوگئے

شاہزیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی ضمانت پر رہا ہوگئے

کراچی (23 دسمبر 2017) شاہ زیب قتل کیس انجام کو پہنچا۔ مقتول کے والد نے اللہ کی رضا کے لیے قاتل شاہ رخ جتوئی کو معاف کردیا۔ ضمانتیں منظور ہونے پر چاروں ملزمان کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔ ملزم شاہ رخ جتوئی کی رہائی جناح اسپتال سے عمل میں آئی۔ پچھلے دروازے سے نکال کر گھر کی جانب روانہ کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کی رہائی کا تحریری حکام نامہ جاری ہوا تو شاہ رخ کے دوست اور اہلخانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔ شاہ رخ جتوئی کے دوست بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں پر جناح اسپتال پہنچے جبکہ پولیس بھی شاہ رخ جتوئی اور اس کے رشتے داروں کے پروٹوکول میں لگی رہی۔ شاہ رخ جتوئی کو جناح اسپتال کے پچھلے دروازے سے روانہ کیا گیا جبکہ میڈیا کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے شاہ رخ جتوئی کے دوست کو چادر ڈال کر میڈیا کے سامنے سے نکالا گیا۔

عدالتی بیلف شاہ رخ جتوئی اور اس کے دوست کی رہائی کے احکامات لے کر سینٹرل جیل پہنچا جہاں سے جناح اسپتال کو شاہ رخ جتوئی کی رہائی کے لیے خط لکھا گیا۔ جس کے بعد شاہ رخ جتوئی کو جناح اسپتال سے رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے

شاہزیب قتل کیس: ملزم شاہ رخ جتوئی و دیگر کی ضمانت منظور

شاہزیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت دائر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top