تازہ ترین
شام میں ایران کی تنصیبات پر حملہ واضح پیغام ہے، اسرائیل

شام میں ایران کی تنصیبات پر حملہ واضح پیغام ہے، اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس (12 فروری 2018) اسرائیل کے وزیر برائے سراغ رسانی یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شام میں ایران کی تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بناکر واضح پیغام دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوس میں ایران کے فوجی قدم قبول نہیں کیے جائیں گے اور اگر اس ملک نے کوئی اشتعال انگیزی کی تو اس کے خلاف فیصلہ کن انداز میں کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاتز کا آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اور ہم جانتے ہیں کہ ہم نے کن اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

انہیں ان حملوں کو ہضم کرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اور یہ بات سمجھنے میں بھی وقت لگے گا کہ اسرائیل نے ان جگہوں کو کیسے نشانہ بنایا ہے؟

اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا کہ یہ خفیہ جگہیں تھیں، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں، ان کی بدولت ہم وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں سب جانتے ہیں اور گذشتہ روز ہم نے یہ بات ثابت بھی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیل شام میں تشدد کی نئی لہر شروع کرنے سے گریز کرے، ولادی میر پیوٹن

سلمان مجاہد دوبارہ متحدہ میں شامل

Comments are closed.

Scroll To Top