تازہ ترین
شام سے امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کے انخلا کے آپریشن کا آغاز

شام سے امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کے انخلا کے آپریشن کا آغاز

واشنگٹن:(11 جنوری 2019) شام سے امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کے انخلا کے آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 19 دسمبر کو شام سے اپنی فوج کی وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔

خبررساں ایجنسی کےمطابق امریکا نے شام سے اپنی فوج کے وطن واپسی کا آپریشن شروع کردیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ شام سے امریکی فوج نکالنے کیلئے میں کافی عرصے سے مہم چلارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس، ایران، شام اور دیگر داعش کے دشمن ہے، داعش نے ہم پر حملہ کیا ہم نےان کوہی برباد کردیا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں دنیا کی سب سے طاقتور فوج بنارہا ہوں۔

واضح رہے کہ اسی اعلان کےبعد جیمس میٹس سمیت کئی وزرا نےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top