تازہ ترین
شام تنازعہ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

شام تنازعہ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

نیویارک : (10 اپریل 2018) شام کے تنازعے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہواہے۔ روسی مندوب نے انتباہ کیاہے کہ دمشق پر حملے کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں جبکہ امریکی مندوب نے مطالبہ کیاہے کہ ڈوما میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویسلی نبیزیا نے کہا امریکا اور دیگر مغربی ممالک ماسکو اور دمشق پرالزام تراشی میں جلد بازی کررہے ہیں۔

لندن اعصابی گیس حملے کے الزامات میں بھی برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے جلد بازی کی۔ ڈوما میں کیمیائی حملے پر الزام تراشی میں جلد بازی نہ کی جائے۔ نبینزیانے کہا کہ الزام تراشی کا مقصد شام پر حملے کا بہانہ تلاش کیا جا رہا ہے لیکن روس انتباہ کرتا ہے کہ دمشق پر فضائی حملے کے نتائج بھیانک ہوں گےمغرب صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے۔ آر اوپی سی ڈبلیو سے تحقیقات کرائے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے اپنے خطاب میں کہا شام کے ڈوما میں اسد کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر کیمیائی حملہ کرکے غلطی دہرائی۔ نکی ہیلی نے مطالبہ کیا کہ ڈوما میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کرائی جائے۔اجلاس سے برطانیہ اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہوئی ہے، جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ، یو این

قندوزفضائی حملہ 150ہلاکتیں:اقوام متحدہ نے تحقیقات شروع کردیں

Comments are closed.

Scroll To Top