تازہ ترین
شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب  گھر کا خرچ چلانے کیلئے ٹیکسی چلانے پر مجبور

شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب گھر کا خرچ چلانے کیلئے ٹیکسی چلانے پر مجبور

لاہور:(18 اکتوبر 2018) انقلابی نظموں اور تقریروں سے سابق آمر حکومتوں کے ضمیر جھنجھوڑنے والے قومی ہیرو حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب کو اپنے گھر کا نظام چلانے کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔اپنوں کے منہ موڑنے اور حکومتی بے حسی کا شکار طاہرہ جالب اپنے گھر کا نظام چلانے کے لیے ٹیکسی طلانے پر مجبور ہیں۔انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب جو گھر کا خرچہ چلانے کے لیے آن لائن ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیں۔ والد کی وفات کے بعد جب بھائیوں نے منہ موڑا تو بوڑھی ماں سمیت پورے گھر کی ذمہ داری طاہرہ جالب کے ناتواں کندھوں پر آن پڑی جسے انہوں نے احسن انداز میں نبھایا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

 طاہرہ جالب کا کہنا ہے کہ اپنے والد کا نام استعمال کرکے کسی سے فائدہ لینا ان کی عزت نفس کو مجروح کرتا ہے۔ شہباز شریف حکومت سے ملنے والا امدادی چیک کیش کروانے کیلئے دھکے کھانے پڑتے جس سےتنگ آکر وہ لینا چھوڑ دیا۔دو مرلے کی مکان میں مقیم طاہرہ جالب ستر ہزار سے زائد بجلی کے بل آنے سے انتہائی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بااثر افراد بجلی چوری کرنے میں ملوث ہیں لیکن حکام بالا ان کی داد رسی کرنے کی بجائے ان سے ناروا سلوک اپناتے ہیں۔

طاہرہ جالب کا کہنا ہے کہ وہ جب اپنے والد کی تصاویر سے سجے کمرے میں بیٹھتی ہیں تو حبیب جالب کو اپنے ساتھ محسوس کرتی ہیں۔قومی  ہیروز کسی بھی قوم اور ثقافت کا ورثہ ہوتے ہیں لیکن حکومتی بے حسی کے سبب دن بدن ہمارا یہ ورثہ اپنی اہمیت کھوتا جا رہا ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت گوہر نایاب حبیب جالب کی بیٹی کا اپنے گھر کا سہارا بننے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانا ہے۔

واضح رہے کہ غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب بارہ  مارچ انیس سو برانوے  کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے تھے۔حبیب جالب نے نامساعد حالات میں بھی عوام کے لیے آواز اٹھائی اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کیا، ان کے بے باک قلم نے ظلم، زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

مذمتی لہجہ،پُرسوز آوازکے شاعرحبیب جالب کو دنیاسے کوچ کیے 25برس بیت گئے

حبیب جالب کے مداح ان کا 89 یوم پیدائش منارہے ہیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top