تازہ ترین
سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف

سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف

اسلام آباد: (10 ستمبر 2018) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ سی پیک گیم چینجر ہے، یہ پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے تحفہ ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا اور اب ای سی سی میں گیس قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی خبر آئی۔ آپ فیصلہ کر کے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہے ہیں؟

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔ سی پیک گیم چینجر ہے، یہ زیادتی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحفہ ہے، اس کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سی پیک کے خلاف ہر طرح کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ چینی حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دھاندلی کے زریعے عمران خان کو حکومت دلائی گئی، شہباز شریف

نوازشریف اور مریم نواز سے جیل میں شہبازشریف سمیت اہلخانہ کی ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top