تازہ ترین
سی پیک پر انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مشیر تجارت

سی پیک پر انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مشیر تجارت

اسلام آباد: (10 ستمبر 2018) ماہرِ معاشیات اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ان کے حالیہ انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔

سی پیک سے متعلق بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے مشیرتجارت عبدالرزاق نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ کے دورے میں اسٹریٹیجک تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ دونوں ممالک میں سی پیک کے مستقبل سے متعلق مکمل یکسوئی ہے۔ چین کو آگاہ کیا گیا کہ سی پیک ہماری قومی ترجیح ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے مفادمیں سی پیک کی اہمیت پر زور دیا۔ سی پیک منصوبوں کو پورا کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔  واضح رہے کہ برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے ’’فنانشل ٹائمز‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِثانی پر غور کررہی ہے۔

اس رپورٹ  میں دعویٰ کیا گیا کہ برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمہ داری بخوبی نہیں نبھائی۔ تیاری کے بغیر مذاکرات اور معاہدے کرنے سے چین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا اور چینی کمپینوں کو ٹیکس بریک اور دیگر مراعات دینے سے پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں۔یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ اپنے اُمور منظم کرنے تک ان معاہدوں پر فی الحال ایک سال کیلئے عملدرآمد روک دینا چاہیے اور سی پیک کی مدت کو مزید 5 سال کیلئے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عبدالرزاق داؤد کی اس تجویز سے دیگر وزراء اور مشیر بھی متفق ہیں کہ منصوبوں کی تکمیل کی مدت اور قرضوں کی ادائیگی کی مدت بڑھانا معاہدے منسوخ کرنے سے بہتر آپشن ہوگا، تاہم حکومت محتاط ہے کہ معاہدوں پر نظرثانی کے عمل میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ چینی حکومت ناراض نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے

سی پیک کو منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی، شہباز شریف

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر: وزیراعظم کی دو ہفتوں میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

 

Comments are closed.

Scroll To Top