تازہ ترین
سی پیک منصوبہ خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا، خواجہ آصف

سی پیک منصوبہ خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا، خواجہ آصف

سیالکوٹ: (18 فروری 2018) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے عوام کیلئے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گوادر پورٹ مصروف ترین بندرگاہ بن کر ابھرے گی اور ملک اور خطے میں وسیع تر اقتصادی استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن قائم رکھنے کی تمام ممکنہ کوششیں کررہاہے جبکہ بھارت امن عمل میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے میں ملوث ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنا چاہئیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت ملک کے دوردراز اور نظر انداز علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے روابط کے ذرائع بہتر بنانے کی غرض سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کی طرح بہتر بنانے اور انہیں آپس میں منسلک کرنے کیلئے بلوچستان میں 1800 کلومیٹر طویل سٹرکیں تعمیر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا خواجہ آصف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان اور افغانستان نے مل کر لڑنی ہے، خواجہ آصف

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top