تازہ ترین
سی آئی اے کی محراب پور میں کارروائی، پانچ کلو وزنی بم برآمد

سی آئی اے کی محراب پور میں کارروائی، پانچ کلو وزنی بم برآمد

حیدرآباد (13 مارچ 2018) سی آئی اے نے گرفتار بھارتی دہشتگرد کی نشاندہی پر محراب پور میں کارروائی کرتے ہوئے 5 کلو وزنی بم برآمد کرلیا۔

کارروائی میں سی آئی اے، انسداد دہشتگردی فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حصہ لیا۔ سی آئی اے انچارج اسلم لانگہ کے مطابق کارروائی کے دوران تیار حالت میں بم برآمد ہوا۔

تیار شدہ بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم پلاسٹک کی برنی میں بنایا گیا تھا۔ بم میں بال بیرنگ، نٹ بولٹس اور گولیاں استعمال کی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق ناگ راج نامی دہشتگرد نے بھارت سے تربیت حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

توہین عدالت: سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف درخواستیں نمٹادیں

غوطہ پر روسی اور شامی افواج کی بمباری جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top