تازہ ترین
سیکڑوں تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے گرفتار

سیکڑوں تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے گرفتار

طرابلس (12 مارچ 2018) لیبیا کے ساحلی محافظوں اور ایک بین الاقوای فلاحی ادارے نے سیکڑوں کی تعداد میں ان تارکین وطن کو پکڑلیا ہے جنہیں اسمگلر اپنی کشتیوں میں اٹلی کی طرف لے جارہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات لیبیا کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان ایوب قاسم نے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کشتی کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں زوایہ کے ساحل کے قریب روکا گیا۔Image result for Hundreds of immigrants arrested from Libya to Italyدوسری کشتی کو طرابلس کے مشرق میں واقع قراہ بللی کے ساحل کے قریب سے واپس کردیا گیا جس پر 112 افراد سوار تھے۔Image result for Hundreds of immigrants arrested from Libya to Italyجبکہ تیسری کشتی کو جس پر 98 تارکین وطن سوار تھے تیونس کی سرحد کے قریب واقع ابو کماش کے ساحل کے قریب روک لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

چار روزکے دوران بھارتی اشتعال انگیزی سے 12 شہری شہید،سیکڑوں زخمی

بھارتی فوج کی ہزاروں مظاہرین پر فائرنگ، سیکڑوں کشمیری زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top