تازہ ترین
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے پر اظہار اطمینان

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: (08 جنوری 2018) سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حکام شماریات کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق مزید دستاویزات 10 جنوری تک فراہم کردی جائیں گی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی صدارت اجلاس میں حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی کے بعد 15 جنوری سے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر کام شروع کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ شماریات نے مطلوبہ نقشہ جات اور دیگر دستاویزات فراہم کردیں۔ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے عمل میں مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔ نقشہ جات اور دیگر دستاویزات میں کمی بیشی دس جنوری تک دور کر دی جائے گی۔ مطلوبہ ڈیٹا اور نقشہ جات کی صوبائی حکومتوں سے فراہمی کے بعد حلقہ بندیوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام

الیکشن کمیشن نے317 سیاسی پارٹیوں کو سمن جاری کردئیے

 

Comments are closed.

Scroll To Top