تازہ ترین
سینیٹ ہاؤس کی ذیلی کمیٹی کا سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت اجلاس

سینیٹ ہاؤس کی ذیلی کمیٹی کا سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد:(15 اکتوبر 2018) سینیٹ ہاؤس کی ذیلی کمیٹی کا سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کی مبینہ کرپشن کا معاملہ زیر غورآیا۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کی جانب سے لکھے گئے خط پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسر کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

سینیٹر کلثوم پروین کی زیر صدارت سینیٹ ہاؤس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کی مبینہ کرپشن کا معاملہ زیر غور آیا۔ کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔چیئرپرسن کلثوم پروین نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کہاں ہیں؟۔ چیئرمین سی ڈی اے کی درخواست پر آج اجلاس طلب کیا تھا اور وہ خود نہیں آئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو آج کی کمیٹی میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چیئرپرسن کمیٹی کو خط لکھنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔کلثوم پروین نے کہا کہ فاروق اعظم نے مجھے کیسے خط لکھا؟ فاروق اعظم ہوتا کون ہے؟۔ فاروق اعظم آئندہ اجلاس میں آئیں، انہیں ان کے اختیارات بتاتے ہیں کمیٹی نے سی ڈی اے کی جانب سے لکھے گئے خط پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کرنے کی ہدایت کردی اور آئندہ اجلاس میں انہیں طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات، فاٹا انضمام اور انتظامی امور پر گفتگو

سینیٹ اجلاس میں فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کے درمیان تلخ کلامی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top