تازہ ترین
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

اسلام آباد: (26 ستمبر 2017) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق پاشا نے کہا ہے کہ تمباکو پر ٹیکس و ڈیوٹی کی شرح کم کرنے سے غیرقانونی اور اسمگل شدہ سگریٹوں میں کمی آئی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سیینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹم نے بتایا کہ تمباکو سے قانونی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور اسمگلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے بعد غیر قانونی تجارت کے خلاف سب سے زیادہ کارروائی کی گئی۔ 2016ء میں تمباکو کے شعبے سے حکومت کو 80 ارب روپے کا ریونیو ملا جو اب بڑ گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے معاملے پر ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں متعلقہ ممبر نہ ہونے کے باعث ایف بی آر افسران کی مبینہ کرپشن کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔جولائی میں کابینہ کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کے سیلز ٹیکس میں اضافے پر ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کابینہ نہ ہونے کے باعث سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، لیکن جوں ہی نئی کابینہ بنی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سفارش کے بعد وزیراعظم نے قیمتیں کم کردیں اور معاملہ ختم ہو گیا۔

اجلا س میں نئے کسٹم جنرل آرڈر کے بعد الیکٹرانکس مصنوعات کی درآمد اور مقامی صنعتکاروں کو درپیش مسائل پرمختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے کمیٹی کوبریفنگ دی گئی ۔درآمد کندگان اور لوکل مینوفیچکرر کے تحفظات پر کمیٹی نے معاملہ توانائی کمیٹی کے سپرد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس بل 2017 سینیٹ میں پیش کردیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top