تازہ ترین
سینیٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کا راستہ کھول دیا

سینیٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کا راستہ کھول دیا

اسلام آباد: (22 ستمبر 2017) سینیٹ نے انتخابی اصلاحات کا بل 2017 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ نااہل شخص کو سیاسی پارٹی کی صدارت کیلئے اہل قرار دینے سے متعلق حکومت کی تجویز کردہ شق نمبر 203 اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظورہو گئی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر بن سکیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سینیٹ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا بل 2017 وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا۔ بل کی 241 شقوں کی شق وار منظوری کی گئی۔ بل کی شق نمبر 203 کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی تاہم کثرت رائے کے باعث حکومت نے یہ شق منظور کرالی۔ شق کے حق میں 38، جبکہ مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے۔اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے شق نمبر 203 میں ترمیم پیش کی ۔ اعتزاز احسن کی ترمیم میں کہا گیا کہ اگر کوئی ایم این اے نہیں بن سکتا تو وہ پارٹی صدر بھی نہیں بن سکتا۔ تاہم ایک ووٹ کی کمی کے باعث پیپلز پارٹی کی ترمیم منظور نہ کی جا سکی۔حکومت کی پیش کردہ شق منظور ہونے سے نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر بن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سینیئر وزرا کو لندن طلب کرلیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top