تازہ ترین
سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: (12 فروری 2018) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارا گروپ سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ ہارس ٹریڈنگ کی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔

کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعتوں کے ارکان آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں نہ صرف حصہ لے رہے ہیں بلکہ اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کریں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے تمام ارکان باہمی مشاورت سے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اراکین اسمبلی تصدیق اور تائید کرنے کے کروڑوں روپے وصول کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میر عبد القدوس بزنجو نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو عہدے سے ہٹا دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top