تازہ ترین
سینیٹ انتخابات: امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

اسلام آباد: (13 فروری 2018) سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے ایک، خیبر پختونخوا سے دو، سندھ سے چار، بلوچستان سے پانچ اور پنجاب سے سات امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔ فاٹا سے سینیٹ کی چار نشستوں پر ستائیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کی جانچ پڑتال کا عمل 15 فروری کو مکمل ہوگا۔

خیبرپختونخواہ میں مجموعی طور پر جنرل نشستوں کیلئے چونتیس میں سے دو امیدواروں ظفر اللہ خٹک اور علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔سندھ میں سینیٹ انتخابات کے سینتالیس میں سے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ جنرل نشستوں کیلئے ایم کیو ایم کے عامر ولی الدین چشتی اور پاک سرزمین پارٹی کے حسن صابر جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم کے احمد چنائے اور پاک سر زمین پارٹی کی صوفیہ سعید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے ستائیس میں سے چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جن میں تین ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین نششت پر امیدوار تھے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے حسین اسلام، محمد عبدالقادر، اور نسیب للہ بازئی جبکہ خواتین کی نششت پر طاہرہ خورشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے گئے۔پنجاب سے  چونتیس میں سے سات امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جس میں جنرل نشستوں پر محمد بلال بٹ، عثمان خان زئی، سرفراز قریشی اور ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے عبدالکریم شامل ہیں۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے جمع کرائے گئے دونوں کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔نون لیگ کے ٹیکنوکریٹ کی نشست کے امیدوار ڈاکٹر طاہر محمود کے بھی کاغذات مسترد کردئیے گئے۔ اسلام آباد کی ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک جنرل نشست پر سات امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

فاٹا سے سینیٹ کی چار نشستوں پر ستائیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم سینیٹ انتخاب کیلئے پولنگ تین مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ انتخابات: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے 2، دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

سینیٹ الیکشن: فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے الگ الگ امیدواروں کا اعلان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top