تازہ ترین
سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی

لاہور: (08 نومبر 2018) سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے حمایت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال کی سربراہی میں وفد نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ سے ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے ووٹ قیادت کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ قیادت جو فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے۔

تحریک انصاف کے وفد اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر کے درمیان ملاقات حسن مرتضیٰ کے چیمبر میں ہوئی۔ پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ عابد بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی وفد نے حسن مرتضیٰ کو عشائیے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ الیکشن: پنجاب کی نشست پر پولنگ کا عمل مکمل

پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں لیگی امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top