تازہ ترین
سینیٹ اجلاس میں فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کے درمیان تلخ کلامی

سینیٹ اجلاس میں فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد: (10 اکتوبر 2018) سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دونوں کو خاموش کراتے رہے۔ فواد چوہدری کے بیان پر اپوزیشن جماعتیں نشستوں پر کھڑی ہوگئی اور فواد چوہدری سے معذرت کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ کا اجلاس ہوا تو مشاہد اللہ اور فواد چوہدری میں تلخ کلامی ہوگئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان کی فیملی کے 4 افراد پی آئی اے میں ہیں۔ سارے خاندان نے پی آئی اے کا بیڑا غرق کردیا۔اس پر چیئرمین سینیٹ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مشاہداللہ بتادیں کیا ان کا بھائی پی آئی اے ملازم ہے یا نہیں؟ مشاہد اللہ پی آئی اے کی تباہی پر معافی مانگیں۔ مشاہداللہ نے اپنا علاج بھی پی آئی اے کے خرچ پر کرایا۔

یہ بھی پڑھیے

ایاز صادق نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا علامتی اجلاس طلب کرلیا

سینیٹ اجلاس: اپوزیشن ارکان کا شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج

 

Comments are closed.

Scroll To Top