تازہ ترین
سینیٹر حافظ عبد الکریم اور کامران مائیکل نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا

سینیٹر حافظ عبد الکریم اور کامران مائیکل نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: (14 مارچ 2018) سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے آج ایوان صدر میں دونوں وزراء سے حلف لیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے آج ایوان صدر میں  سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطوروفاقی وزیر حلف لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے  بھی شرکت کی۔صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں نو منتخب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے محمد صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہی صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے توقع کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹیرین عوام کی فلاع وبہبود کیلئے قانون سازی کریں گے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top