تازہ ترین
سینٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی سے متعلق پبلک نوٹس جاری

سینٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی سے متعلق پبلک نوٹس جاری

اسلام آباد: (03 فروری، 2018) چاروں صوبوں میں سینٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر آج کاغذات نامزدگی سے متعلق پبلک نوٹس جاری کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اس ماہ کی بارہ تاریخ سے شروع ہوگی جبکہ امیدوار کاغذات کے منظور یا مسترد ہو نے کیخلاف اپیلیں اس ماہ کی پندرہ تاریخ کو جمع کر اسکتے ہیں ۔

ہر صوبے سے عام نشستوں کیلئے سات ارکان خواتین کی مختص نشستوں کیلئے دوارکان اور ٹیکنو کریٹ اور علما ء کیلئے مختص نشستوں کیلئے دو ارکان منتخب کئے جائینگے ۔

اسلام آباد اور فاٹا کیلئے شیڈول روک دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اگلے ماہ کی تین تاریخ کو ہوگی ۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا،اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جب کہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا جبکہ فاٹا سے چار نشستوں پر انتخاب ہوگا اور یہ چاروں جنرل نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ ستائیس جنوری کو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ الیکشن وقت پر ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن 12 مارچ کو ہونا لازم ہے۔

لاہور کے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ بطور چیئرمین سینیٹ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا۔ 3 سال برداشت کرلیا، 2 ماہ اور کرلیں پھر سیاسی گفتگو ہوگی۔رضا ربانی نے کہا کہ زینب واقعہ کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ معاشرے میں منفی رحجان پیدا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرعام پھانسی کی ترمیم سینیٹ میں آئی تھی۔ اس معاملے پر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی غور کر رہی ہیں۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے ان کا احترام ضروری ہے اور ہر ادارے کو چاہیے کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت کو جیتنے نہیں دیں گے، آصف زرداری

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top