تازہ ترین
سیمنٹ کے 40 خالی تھیلوں سے دلہن کا عروسی لباس تیار

سیمنٹ کے 40 خالی تھیلوں سے دلہن کا عروسی لباس تیار

بیجنگ:(یکم اکتوبر 2018) چین میں خاتون کسان نے سیمنٹ کے 40 استعمال شدہ تھیلوں سے عروسی لباس تیار کرلیا۔

شادی انسانی زندگی کا اہم ترین موڑ ہے۔ یہ خوشیوں بھرے لمحات ہوتے ہیں جنہیں ہر خاندان اپنے اپنے علاقائی تہذیبوں سے مزید رنگین اور خوشنما بناتے ہیں۔ سب ہی کی خواہش ہوتی ہے ان لمحات کو یادگار بنالیا جائے۔ تاہم شادی کے اخراجات ان خواہشات کے پورا ہونے میں بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔چین کے دیہات کی رہائشی 28 سالہ لی لی تان ایک کسان ہیں جو زرخیز زمین ہی نہیں بلکہ ایک تخلیقی ذہن بھی رکھتی ہیں۔ لی لی تان نے شادی میں مہنگے عروسی لباس پہننے کی خواہش مند خواتین کیلئے ایک انوکھی ترکیب سوچی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

لی لی تان کے گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا اور اس دوران سیمنٹ کے خالی تھیلوں کا انبار لگ گیا جنہیں کام میں لانے کیلئے بے کار تھیلوں سے عروسی لباس تیار کرلیا اور اس کام میں انہیں صرف تین گھنٹے لگے۔عروسی لباس کا ڈیزائن لی لی تان نے ایک فیشن میگزین میں دیکھا تھا۔ لی لی تان نے سیمنٹ کے خالی تھیلوں کو کپڑے کی طرح استعمال کرتے ہوئے 40 تھیلوں کو باندھنے والی ڈوری کی مدد سے خود ہی عروسی لباس سی لیا۔

یہ بھی پڑھیے

بائیس فٹ طویل مونچھوں والا بھارتی شہری

کراچی: شربت فروش ارب پتی بن گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top